موٹر وے واقعہ، مرکزی ملزم عابد علی کے بہنوئی کو بھی گرفتار کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی)موٹر وے واقعہ، مرکزی ملزم عابد علی کے بہنوئی کو بھی گرفتار کر لیا گیا، لاہور موٹر وے زیادتی کیس میں پولیس کو اہم پیشرفت ہوئی ہے اور مرکزی ملزم عابد کی والدہ اور بیوی کے بعد بہنوئی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر گجر پورہ کے قریب خاتون کے ساتھ زیادتی کو

10 روز گزرنے کے باوجود ملزم تاحال پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا ہے۔پنجاب پولیس کی جانب سے موٹر وے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف شہروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں، پولیس کی جانب سے ملزم کے مختلف تصویری خاکے بھی جاری کیے گئے ہیں اور ملزم عابد کی گرفتاری کا دائرہ دیگر صوبوں تک پھیلا دیا گیا ہے۔کیس میں مرکزی ملزم عابد کا سالہ عباس اور خاتون کے ساتھ زیادتی میں عابد کے ساتھ شریک ملزم شفقت کے علاوہ وقار الحسن، عابد کی والدہ اور بیوی بھی گرفتار ہیں۔اب پنجاب پولیس کو کیس میں ایک اور اہم پیشرفت ہوئی ہے اور عابد کے بہنوئی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close