سکولز میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز وفاقی حکومت نے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے کیسز سامنے آنے کے بعد 35قریب تعلمی ادارے بند کردئیے گئے ہیں جبکہ سندھ حکومت نے 21 ستمبر سے مرحلہ وار سکول کھولنے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے ۔ تاہم اس حوالے سے

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود بیان جاری کیا ہے کہ کلاسز شروع کرنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، دوسرے مرحلے میں کلاسز 23ستمبر سے ہی شروع کی جائیں گی ۔ جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پہلے 3 روز میں 34 بچے کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ سکولوں میں کورونا کیسز سامنے آنے پر متعدد سکولوں کو بند کردیا گیا ہے۔ کورونا کیسز کی وجہ سے طلباء سمیت والدین شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ پیغام میں کہا ہے کہ کلاسز شروع کرنے کے شیڈول میں کوئی تبدیلی نہیںکی گئی ہے ۔ ، دوسرے مرحلے میں کلاسز 23 ستمبر سے ہی شروع ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close