عمران خان نے1987ءمیں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ، میں نےان سے لڑائی کر کےفیصلہ واپس لینے پر مجبور کیا ،لیکن مجھے کیا پتہ تھا کہ ایک دن عمران خان پاکستان کا وزیراعظم بن جائے گا اور ہم پر پا بندیاں لگا دے گا ، حامد میر کا حیرت انگیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان سے لڑ کر ریٹائرمنٹ واپس لینے آمادہ کیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وسنیئر تجزیہ کار حامد میر کا ایک ویڈیو کلپ تیزی کیساتھ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ 1987ءمیں عمران خان کیرئیر عروج پر تھا

اورانہوں نے اس وقت ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا میں نے ان سے لڑائی کی اور ریٹائرمنٹ واپس لینے پر مجبور کیا تھا ۔ سینئر صحافی کا کہنا تھا کہ مجھے کیا پتہ تھا کہ ایک وقت آئے گا کہ عمران خان وزیراعظم بن جائے گا اور ہم پر پابندیاں لگا دے گا ۔ اس وقت جب عمران خان نے ریٹائرمنٹ اعلان کیا تو پاکستان میں ان کی واپسی کیلئے آوازیں بلند ہو گئیں تھیں ، جنرل ضیاء الحق نے قوم سے خطاب میں عمران خان سے ریٹائرمنٹ واپس لینے کی درخواست کی تھی اور بالمشافہ ملاقات میں انہیں اپنے فیصلے پر غور کرنے کو کہا تھا ۔ عمران خان نے جنرل ضیا ء کی بات مان کر 1988ء میں دورہ ویسٹ ڈیز کیلئے تیار ہو گئے تھے ۔ وزیراعظم عمران خان کا فیصلہ ان کیلئے بہترین ثابت ہوا انہوں نے 1992ء کا ورلڈ کپ پاکستان کو دلوایا اور خود کو دنیا کیلئے بہترین کپتان ثابت کیا ورنہ تو ان کا کیرئیر 1987ء میں ختم ہو چکا ہوتا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close