اسلام آباد(پی این آئی )صوبائی وزیر راجہ یاسر ہمایوں نے طلبہ و طالبات کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ میٹرک کے رزلٹ کا اعلان ہفتے کی شام 5 بجے کر دیا جائے گا، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کل ایک ہی وقت میٹرک کے رزلٹ کا اعلان کریں گے۔
میٹرک کے رزلٹ کا اعلان تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں بورڈ آف انٹر میڈیٹ ایجوکیشن کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے کہ بورڈ کی جانب سے ابھی تک نتائج کی کسی بھی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ بورڈ کی جانب سے کسی بھی تاریخ کا اعلان فی الحال نہیں کیا گیا ہے، جیسے ہی کوئی فیصلہ ہوا تو اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر کان نہ دھریں اور براہ کرم رابطے میں رہیں۔ جیسے ہی میٹرک کے نتائج کی اعلان کی تاریخ کو حتمی شکل دی جائے گی ہم آپ کو ترجیحی بنیادوں پر آگاہ کریں گے۔بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر وزٹ کرتے رہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں