کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پاکستان کے 35تعلیمی ادارے سیل

اسلام آباد(پی این آئی )پاکستان میں کرونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی ، مزید13 تعلیمی ادارے بند ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخواہ میںمیں 10 اور سندھ میں 3 تعلیمی ادارے بند کیے گئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکا کہنا ہے کہ کوروناایس اوپیزپرعمل نہ کرنےوالے13تعلیمی ادارے

بند کردیئے گئے ہیں ، 24گھنٹے میں 10 تعلیمی ادارے کے پی اور 3سندھ میں بند کیےگئے، احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے پر وبا تعلیمی اداروں میں پھیلی۔گذشتہ روز بھی کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ملک بھر میں 22 تعلیمی اداروں کو بند کیا گیا تھا، سب سے زیادہ 16 تعلیمی ادارے خیبر پختونخواہ میں بند کیے گئے جبکہ آزاد کشمیر میں 5 اور اسلام آباد میں 1 ادارہ بند کیا گیا تھا ۔خیال رہے کہ ملک بھر میں کرونا وائرس کے باعث 6 ماہ سے بند تعلیمی ادارے 15 ستمبر سے کھول دیے گئے تھے، پہلے مرحلے میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ ثانوی و اعلیٰ ثانوی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں کھولی گئی ہیں۔

close