پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، تفصیلات آ گئیں

لاہور(پی این آئی) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سمیت دیگر شہروں، سبی، ہرنائی، مستونگ اوراس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7ریکارڈ کی گئی ۔اس کا مرکز سبی سے تیس کلو میٹر دور مغرب کی جانب ہے جبکہ اس کی

گہرائی اٹھارہ کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ۔تاہم ابھی تک کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close