برطانیہ ایک بار پھر کورونا وائرس کی زد میں آ گیا ،برمنگھم میں جمعرات سے مخصوص علاقوں میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان

برمنگھم (خادم حسین شاہین)یورپی یونین کا سب سے برطانیہ ایک بار پھر کورونا وائرس کی زد میں آ گیا ہے،کورونا کی وجہ سےبرطانیہ کے دوسرے بڑے شہر برمنگھم میں جمعرات کے دن سے مخصوص علاقوں میں پھر سےلاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، پولیس نے چھاپےمارنے اورلوگوں کو جرمانےکا

سلسلہ ابھی سے شروع کر دیا ہے ،نئی صرتحال سے برطانیہ میں کاروباری حلقوں میں پریشانی پھیل گئی ہے، عام شہری بھی پریشان ہو گئے ہیں ، نئے قانون کے مطابق کوئی ایک فرد بھی کسی دوسرے گھر میں آجا نہیں سکتا ۔پہلے یہ پابندی لگائی گئی تھی کہ 6،افراد سے زیادہ لوگ گھر میں یا گھر سے باہر اکٹھے نہیں ہوسکتے لیکن گذشتہ روز سے یہ نیا قانون آگیا ہےجس کے تحت شہر کے ان مخصوص علاقوں میں کوئی ایک فرد بھی کسی دوسرے گھر میں آجا نہیں سکتا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان سخت پابندیوں کا مقصد عمررسیدہ لوگوں کو وباء سے بچانا اور بچوں کے لئے سکولوں میں آنے جانے کی آسانیاں پیدا کرنا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close