مسلح افواج اور اسکے کسی رکن کا تمسخر اڑانا جرم 2سال قید، 5لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں

اسلام آباد(پی این آئی )مسلح افواج یا اس کے کسی رکن کاتمسخر ڑانا جرم ہوگا،حکومتی رکن امجد علی خان نے مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860اور مجموعہ فوجداری 1898میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔بل کے ذریعے مجموعہ تعزیرات پاکستان 1860 ( ایکٹ نمبر45بابت 1860اور مجموعہ ضابطہ فوجداری 1898

( ایکٹ نمبر5بابت1898) میں مزید ترمیم کی جائے گی اور یہ ایکٹ ہذا فوجداری قانون (ترمیمی ) ایکٹ2020 کے نام سے موسوم ہوگا ۔ بل کے تحت مسلح افواج یا اس کے کسی رکن کا جان بوجھ کر تمسخر اڑانا ،وقار کو گزند پہنچانا یا بدنام کرنا جرم قرار پائے گاایسا کرنے والے کو 2سال تک قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close