امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے

اسلام آباد (پی این آئی)امریکہ کے نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے، افغان امن عمل کے اگلے مراحل پر تبادلہ خیال کرنے کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امور زلمے خلیل زاد اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔زلمے خلیل زاد 3 رکنی وفد کے ہمراہ خصوصی طیارے پر دوحہ سے براہ راست اسلام آباد

پہنچے ہیں۔ذرائع کے مطابق زلمے خلیل زاد اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ اطلاعات ہیں کہ زلمے خلیل زاد مفاہمتی عمل کے حوالے سے پاکستان سے مشاورت کریں گے۔دوسری جانب طالبان اور افغان حکومت کے درمیان بھی مذاکرات ہو رہے ہیں جن میں بین الافغان مذاکرات کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ گزشتہ روز دونوں فریقین کے مابین ضابطہ اخلاق، آئندہ اجلاسوں کے شیڈول اور متعلقہ امورپر بات چیت ہوئی تھیدوحا میں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے طالبان وفد کے سربراہ ملا عبدالغنی برادر سے ملاقات کی تھی اور امیر قطر نے مذاکرات آگے بڑھنے پراطمینان کا اظہار کیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغان عوام کی امنگوں کے مطابق مذاکرات کی کامیابی، قومی اتحاد اور ترقی و خوشحالی کا خواہش مند ہوں۔قطر میں افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں اور افتتاحی سیشن میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شرکت کی ہے۔ چیئرمین افغانستان ہائی کونسل برائے قومی مفاہمت عبداللہ عبداللہ کا کہنا ہے کہ لوگ تشدد کا خاتمہ چاہتے ہیں اور مذاکرات سے دنوں فریقین کی فتح ہوگی۔ذرائع کے مطابق افغانوں کے مابین مذاکرات کے صرف دو دن بعد زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے اور اہم امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close