عابد علی کے بعد شفقت کا ڈی این اے بھی میچ کر گیا اسے کہاں سے پکڑا گیا ؟ چونکا دینے والا انکشاف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹروے کیس اپنے انجام کی جانب تیزی سے پہنچنے لگا، دیپالپور سے گرفتار شفقت کا ڈی این اے متاثرہ خاتون سے میچ کر گیا،جس کے بعد کوئی شک نہ رہا کہ واقعے میں ملزم عابد علی کے علاوہ شفقت بھی ملوث تھا، پولیس کو اب ملزم عابد علی کی تلاش ہے

جو ابھی تک قابو میں نہیں آسکا، آج صبح ہی وقار الحسن کے ڈی این اے کی رپورٹ بھی آگئی تھی جس میں اسے کلیئر کردیا گیا ،یاد رہے کہ آج صبح کیس سے جڑے ایک اورکردار عباس نے بھی شیخوپورہ میں خود کو پولیس کے حوالے کردیا تھا، اس کے مطابق وہ بے گناہ ہے ، اس کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں .

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close