موٹروے واقعہ، ملزم عابد علی کے بھائیوں اور باپ کو گرفتار کر لیا گیا

لاہور (پی این آئی)موٹروے واقعہ، ملزم عابد علی کے بھائیوں اور باپ کو گرفتار کر لیا گیا، موٹر وے کیس میں مرکزی ملزم عابد علی کے 2بھائیوں اور والد کو حراست میں لے لیا گیا۔ میدیا ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم عابد کا بھائی قاسم ٹھوکر چوک میں پھلوں کی ریڑھی لگاتا ہے جبکہ دوسرا بھائی آصف بھی اس

وقت پولیس کی حراست میں ہے، ان کے والد اکبر کو مانگا منڈی کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا جنہیں بعد ازاں لاہور منتقل کردیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم عابد کے والد، بھائی اور بیٹی پولیس کی حراست میں ہیں جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعلیٰ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ موٹر وے کیس میں ایک ملزم کی شناخت ہوگئی ، ملزم عابد فورٹ عباس کا رہائشی ہے، ملزم کی شناخت ڈی این اے میچ ہونے کی بنا پر ممکن ہوئی، خاتون کے لباس سے ڈی این اے میچ ہونے والے ملزم کا پہلے بھی کریمنل رکارڈ ہے جہاں ملزم کا ڈی این اے 2013ء کے ڈیٹا بیس سے میچ ہوا ، تاہم ملزم عابد کو تاحال گرفتار نہیں کیا جاسکا اس مقصد کیلئے سی ٹی ڈی کی طرف سے کارروائی کی جارہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بھی شریک ہوئے جس میں موٹر وے کیس کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ اس دلخراش واقعے میں ملوث ملزم سزا سے نہیں بچ پائیں گے، متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھوں گا کیونکہ متاثرین کو فوری انصاف فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، اسی مقصد کیلئے موٹر وے پولیس کی تعیناتی تک پنجاب پولیس خدمات سرانجام دے گی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close