موٹر وے واقعہ، میرے بیٹے نمازی پرہیزگار ہیں ان کی زندگی بخش دی جائے، گرفتار ملزم وقار الحسن کی والدہ کا بیان

لاہورـ(پی این آئی)موٹر وے واقعہ، میرے بیٹے نمازی پرہیزگار ہیں ان کی زندگی بخش دی جائے، گرفتار ملزم وقار الحسن کی والدہ کا بیان، موٹر وے زیادتی کیس میں خود پولیس کو گرفتاری پیش کرنے والے ملزم وقار الحسن کی والدہ کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔نجی ٹی وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وقار الحسن کی والدہ کا

کہنا تھا کہ میرا ایک بیٹا بیمار ہے، دوسرے بیٹے وقار کو جب واقعے کا پتا چلا تو اس نے کہا کہ میں پیش ہو رہا ہوں۔والدہ وقار الحسن کا کہنا تھا میرے بیٹے نمازی پرہیزگار ہیں ان کی زندگی بخش دی جائے، اگر میرے بیٹے میں کوئی عیب ہوتا تو وہ پیش ہی نہ ہوتا۔وقار الحسن کی والدہ نے بتایا کہ ان کے بیٹے کی قلعہ ستار شاہ میں موٹر سائیکل مرمت کی دکان ہے، وقار کی 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے ہیں۔انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے اپیل کی ہے کہ میرے بیٹے کے ساتھ انصاف کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close