موٹروے سانحے میں تہلکہ خیز موڑ ، ملزم وقار کے ابتدائی بیان نے کیس کو نیا رخ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی )موٹر وے کیس میں اب سے کچھ دیر پہلے سی آئی اے ماڈل ٹائون میں پیش ہونے والے ملزم وقارالحسن شاہ نے کہا ہے کہ میں نے کوئی جرم نہیں کیا ، میرا موٹر وے کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کو دئیے گئے اپنے ابتدائی بیان میں ملزم وقارالحسن نے کہا کہ اس کا سالہ عباس اس

کا فون استعمال کررہا تھا، جو موٹر وے کیس کے ملزم عابدعلی کے ساتھ رابطے میں ہے، جبکہ عباس عابد علی کے ساتھ مل کر وارداتیں کرتا تھا تاہم اس نے وقار الحسن کے ساتھ پولیس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہناہے کہ عباس کے رشتہ دار بھی اسے پولیس کے سامنے پیش کرنے کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close