موٹر وے واقعہ کا ملزم عابد شادی شدہ اور خود ایک بیٹی کا باپ ہے، تفصیلات جانیئے اس رپورٹ میں

لاہور (پی این آئی)موٹر وے واقعہ کا ملزم عابد شادی شدہ اور خود ایک بیٹی کا باپ ہے، تفصیلات جانیئے اس رپورٹ میں، موٹر وے واقعہ کا ملزم عابد کون ہے، تفصیلات منظر عام پر آنے لگیں، عابد کے والد چھانگا مانگا میں رہائش پزیر ہیں ان کا کہنا ہے کہ عابد نے پسند کی شادی کی تھی، وہ ایک بیٹی کا باپ بھی ہے، والد

نے تصدیق کی کہ عابد دو روز پہلے شام کو گھر آیا تھا اور رات گزار کر چلا گیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ تیسری جماعت تک پڑھا ہے اور فیکٹری میں محنت مزدوری کرتا ہے، واضح رہے کہ وزیر اعظم کے ترجمان شہباز گل نے تصدیق کی ہے کہ عابد ہی موٹر وے واقعہ کا ملزم ہے اور اس کا ڈی این اے خاتون کے حاصل کردہ نمونوں سے مل گیا، ڈی این اے نمونہ فارنزک لیبارٹری کے ڈیٹا بینک میں پہلے سے موجود تھا، دستیاب شناخت کے مطابق ملزم کا نام محمد عابد اور اس کا تعلق بہاول نگر سے ہے، وہ لاہور آتا جاتا رہتاہے۔ملزم عابد اشتہاری مجرم ہے کئی وارداتوں کا ریکارڈ ہے۔ ملزم تاحال فرار ہے اور سے کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے پہلے جن 63 افراد کو حراست میں لیا تھا ان میں سے کسی کا ڈی این اے خاتون کے حاصل کردہ نمونوں سے میچ نہيں ہوا۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ فارنزک سائنس ایجنسی کے ڈی این اے بینک میں ملزم کا ڈی این موجود تھا،ملزم کا جرائم پیشہ ریکارڈ بھی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close