موٹر وے واقعہ کے ملزم کا سراغ مل گیا، ڈی این اے میچ کر گیا، تفصیل جانیئے

لاہور(پی این آئی):موٹر وے واقعہ کے ملزم کا سراغ مل گیا، ڈی این اے میچ کر گیا، گجرپورہ موٹر وے پر خاتون کے ساتھ زیادتی سے متعلق کیس میں متاثرہ خاتون سے حاصل نمونے ملزم کے ڈی این اے سے میچ کر گئے ہیں۔لاہور موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے ملزم کا سراغ مل گیا ، ملزم کا ڈی این اے ، خاتون کے

حاصل کردہ نمونوں سے مل گیا، ڈی این اے نمونہ فارنزک لیبارٹری کے ڈیٹا بینک میں پہلے سے موجود تھا، دستیاب شناخت کے مطابق ملزم کا نام محمد عابد اور اس کا تعلق بہاول نگر سے ہے، وہ لاہور آتا جاتا رہتاہے۔ملزم عابد اشتہاری مجرم ہے کئی وارداتوں کا ریکارڈ ہے۔ ملزم تاحال فرار ہے اور سے کی تلاش جاری ہے۔پولیس نے پہلے جن 63 افراد کو حراست میں لیا تھا ان میں سے کسی کا ڈی این اے خاتون کے حاصل کردہ نمونوں سے میچ نہيں ہوا۔پولیس ذرائع کا بتانا ہے کہ فارنزک سائنس ایجنسی کے ڈی این اے بینک میں ملزم کا ڈی این موجود تھا،ملزم کا جرائم پیشہ ریکارڈ بھی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کا نام ابتدائی طور پر محمد عابد بتایا جا رہا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بھی ملزم کا نام محمد عابد ہی بتایا گیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ ملزم سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے لیکن ابھی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close