شاہ محمود قریشی کا دورہ ماسکو، پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی، وزیر خارجہ نے زبردست بیان جاری کر دیا

ماسکو(پی این آئی):دورہ روس کے حوالے سے شاہ محمود قریشی کا اہم بیان ،دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ ماسکو میں گزشتہ روز ہونے والی نشستیں بہت اہم تھیں، روسی صدر پیوٹن نے خطاب میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او) کی اہمیت کو اجاگر کیا۔تفصیلات

کے مطابق دورہ روس کے حوالے سے اپنے اہم بیان میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی وزرائےخارجہ کونسل اہم فورم ہے، گزشتہ روز تاجکستان کے وزیرخارجہ سے ملاقات ہوئی، اس دوران دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات پر گفتگو ہوئی اور دوطرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیرخارجہ نے کہا کہ آج میری روسی وزیرخارجہ سے ملاقات طے ہے، ہم منصب سے دوطرفہ امور پربات ہوگی، کرونا صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر بھی گفتگو کی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کے وزیرخارجہ سے بھی آج ملاقات طے ہے۔خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی اہم سرکاری دورے پر روسی دارالحکومت ماسکو میں موجود ہیں جہاں انہوں نے گزشتہ روز اہم ملاقاتیں کیں اور دیگر ممالک کے وزرائے خارجہ سے بات چیت کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔وزیر خارجہ نے ایک ملاقات میں اپنے تاجک ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض افواج کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کیا تھا، انہوں نے کہا تھا بھارت بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کی مسلسل خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے-

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close