ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر ساجد گوندل گھر پہنچ گئے ، ذرائع

اسلام آباد(پی این آئی)ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی کے لاپتہ ہونیوالے افسر ساجد گوندل گھر پہنچ گئے ۔ واضح رہے کہ ساجد گوندل چند روز پہلے اچانک لاپتہ ہو گئے تھے۔سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر ساجد گوندل کے لاپتہ ہونے کے معاملے پر 3 رکنی کمیٹی قائم کی

گئی تھی۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور سیکرٹری داخلہ کمیٹی میں شامل تھے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ساجد گوندل کو بازیاب کرانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close