اسلام آباد (پی این آئی )اسکولز کھلنے کا اعلان ہونے کے بعد والدین کیلئے بڑی خوشخبری بھی آگئی ۔ وفاقی حکومت نے فیسوں کو کم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی جانب سے تمام پرائیویٹ اسکولز کو احکامات جاری کیے
گئے ہیں کہ کرونا وائر س کی وجہ سے ماہانہ 5ہزار روپے سے زائد فیس لینے والے اسکول کھلنے کے بعد فیسوں میں 20فیصد تک کمی کریں ۔واضح رہے کہ بین الصوبائی وزراء تعلیم کے اجلاس میں پندرہ ستمبر سے یونیورسٹیز کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نویں، دسویں، گیاہوریں اور باہورویں جماعتوں کے لئے تعلیمی ادارے بھی پندرہ ستمبر سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق بڑی جماعتوں کی کلاسیں کھولنے کے بعد کرونا وائرس کے کیسز کو مانیٹر کیا جائے گا،ذرائع کے مطابق کرونا کی صورتحال کے پیش نظر ایک ہفتہ بعد چھٹی سے آٹھویں کلاسوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہوگا، طلباء کو ماسک کےساتھ تعلیمی اداروں میں داخلہ یقینی بنانے کی ہدایت کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایاکہ اجلاس میں پہلی سے پانچویں جماعت کی کلاسیں چھٹی سے آٹھویں جماعتوں کے ایک ہفتہ بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کلاسوں کی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا، تمام صوبائی وزراء تعلیم جماعتوں کی سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کرنے پر متفق ہیں ،اجلاس میں تعلیمی اداروں سے منسلک ہاسٹل کھولنے کی تجویز پر غور ہے ۔ذرائع کے مطابق بین الصوبائی وزراء تعلیم کانفرنس کی سفارشات این سی او سی کو بھجوائی جائیں گی،حتمی منظوری این سی او سی دے گی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں