مودی کی فاشسٹ حکومت نے تمام حدیں پار کردیں راحیل شریف کا دبنگ اعلان ،بھارت کو آئینہ دکھا دیا

اسلام آباد(پی این آئی)ریاض میں ڈپلومیٹ کوارٹرز میں یوم دفاع کی تقریب منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خصوصی اسلامی عسکری اتحاد کے سربراہ راحیل شریف تھے، تقریب میں اوآئی سی میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ سمیت ریاض کی کمیونٹی نے بھی شرکت کی، اس موقع پر راحیل شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی فاشسٹ حکومت نے مقبوضہ کشمیر

میں تمام حدیں پار کردیں۔پاکستانی فوج دنیا کی کہنہ مشق آرمی، اس نے روایتی، غیر روایتی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ کے تمام محاذوں پر اپنا لوہا منوایا اور وطن عزیز کے لیے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کیا۔ 6ستمبر1965 کو ہماری بہادر مسلح افواج نے بڑی ہمت اور شجاعت سے دشمن کے مذموم منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے وطن عزیز کیلئے بے مثال قربانیاں دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close