اسلام آباد (پی این آئی)تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق آج کے اجلاس میں کیا فیصلہ کیا گیا؟ تاریخ کا اعلان کب کیا جائے گا ؟جانئے، وزیروفاقی تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء تمام کلاسوں کی سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔شفقت محمود
کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی بھی شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزراء پہلے مرحلے میں 15 ستمبر سے نویں سے اوپر کلاسز شروع کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔اس کے ایک ہفتے بعد دوسرے مرحلے میں 23 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت کی اجازت دینے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ آخری مرحلے میں 30 ستمبر سے پانچویں تک کی کلاسز کو کھولنے پر اتفاق پایا گیا ہے۔اجلاس میں تعلیمی اداروں سے منسلک ہاسٹل کھولنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے تاہم تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی (این سی اوسی) اجلاس میں ہوگا۔اس کے علاوہ اجلاس کے ایجنڈا میں تعلیمی اداروں سے متعلق ایس او پیز کو حتمی شکل دی گئی ہے، جبکہ مختصر اکیڈمک سلیبس اور 2021ء میں امتحانات پر بھی گفتگو ہوئی ہے۔بی ای سی ایس اوراین سی ایچ ڈی ٹرانزیشن پلان بھی اجلاس میں زیر بحث آئے گا، اجلاس میں اینٹی ہراسمنٹ باڈیز کے صوبوں میں قیام پر بھی گفتگو ہوئی،جبکہ بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں یکساں نصاب تعلیم کا معاملہ بھی زیر غور آیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں