کراچی(پی این آئی)وزیراعظم عمران خان کراچی پہنچ گئے، اہم ترین فیصلوں کا دن۔وزیر اعظم عمران خان، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور ممبر قومی اسمبلی عامر محمود کیانی کے ہمراہ اسلام آباد سے کراچی پہنچ گئے۔دورۂ کراچی میں وزیر اعظم عمران خان گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی
شاہ، اراکین صوبائی اسمبلی اور کاروباری شخصیات سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم آج گورنر ہاؤس میں کراچی ٹرانسفارمیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے، اجلاس میں شہر کے لیے 50 سے زائد منصوبوں کا اعلان ہوگا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی آئے ہیں جہاں ان کی جانب سے ’کراچی ٹرانسفارمیشن پلان‘ کیلئے 802؍ ارب روپے کے پیکیج کا اعلان متوقع ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے گزشتہ روز اپنے بیان میں بتایا تھاکہ وفاق سندھ کیلئے کام کرنے جارہا ہے، وزیر اعظم کراچی کیلئے بڑے پیکیج کا اعلان کرینگے ،وہ چا ہتے ہیں سندھ میں جو فنڈز استعمال ہوں ان میں شفافیت ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں