وزیراعظم آج دورہ کراچی کے دوران 802 ارب روپے کے 50 سے زائد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے، کراچی سرکلر ریلوے کے لیے 250 ارب روپے چینی حکومت فراہم کرے گی

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم پاکستان عمران خان آج دورہ کراچی کے دوران شہر قائد کے لیے 50 سے زائد منصوبوں کا اعلان کریں گے، ترقیاتی منصوبوں پر 802ارب خرچ ہوں گے۔ تین سو ارب مالیت کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ بھی ٹرانسمیشن پلان میں شامل ہے۔ کراچی سرکلر ریلوے کے لیے 250 ارب روپے

چینی حکومت فراہم کرے گی۔ماس ٹرانزٹ سسٹم کے منصوبوں پر 447 ارب 45 کروڑ خرچ ہوں گے، پلان کے تحت ماس ٹرانزٹ سسٹم کے چھ منصوبوں کا اعلان کیا جائے گا۔۔سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں کا تخمینہ 62 ارب 30 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔ واٹر ڈرینز کے دو منصوبوں کی لاگت کا تخمینہ 4 ارب 60 کروڑ روپے ہے۔سیوریج کے آٹھ منصوبوں کا تخمینہ 162 ارب 60 کروڑ روپے ہے جب کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے چار منصوبوں پر چودہ ارب 86 کروڑروپے خرچ ہوں گے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔وزیراعظم آج دوپہرکراچی پہنچیں گے۔ وفاقی وزراء این ڈی ایم اے کے حکام اور پارٹی قائدین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close