اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اعظم عمران خان نےعاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ قبول نہیں کیا، کام جاری رکھنے کی ہدایت، وزیر اعظم نے وجہ کیا بتائی، معاون خصوصی لیفٹنٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آج وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفی پیش کیا جو وزیر اعظم نے قبول نہیں کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ
لیفٹنٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ کی جانب سے جو ثبوت اور وضاحت پیش کی گئی ہے وہ اس سے مطمئن ہیں لہذا وزیر اعظم نے انہیں بطور معاون خصوصی کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں