اسلام آباد(پی این آئی)چیئر مین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بطور وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات کے عہدے سے استعفی دینے کا فیصلہ کرلیا۔نجی نیوز چینل کے مطابق انہوں نے کہا ہےکہ معاون خصوصی اطلاعات کےعہدےسےمستعفی ہونےکافیصلہ کیاہے،جلدوزیراعظم عمران خان
کواستعفیٰ پیش کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین سی پیک اتھارٹی کےعہدےپرکام کرتارہوں گا، سی پیک منصوبےپرپوری توجہ دیناچاہتاہوں۔واضح رہےکہ اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ نے صحافی احمد نورانی کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ احمد نورانی نے 27 اگست کو نامعلوم ویب سائٹ پر میرے بارےمیں خبر بریک کی، احمد نورانی کی خبر کی سختی سے تردید کرتا ہوں اور غلط قرار دیتا ہوں‘۔ اللہ کا شکر ہے میرے اور اہلخانہ کیخلاف الزامات کی کوشش بے نقاب ہو گئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ عزت اور وقار کے ساتھ ملک کی خدمت کرتا رہوں گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں