سپریم کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس کے مرکزی ملزم کی ضمانت منظور لی، پاسپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرانے ، نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم

اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ نے جعلی اکاونٹس کیس کے مرکزی ملزم انور مجید کی ضمانت منظور کر تے ہوئے ان کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے انور مجید کو پاسپورٹ رجسٹرار آفس میں جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ بدھ کو جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے

جعلی اکاونٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے میگا سکینڈل کے مرکزی ملزم کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے قرار دیا کہ انور مجید کا نام ای سی ایل میں رہے گا اور قومی احتساب بیورو کے ساتھ دوران تفتیش تعاون جاری رکھیں گے۔ عدالتی فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ نیب سے عدم تعاون پر انورمجید کی ضمانت خارج کر دی جائے گی، 10 کروڑ کی بینک گارنٹی ڈپٹی رجسٹرار سپریم کورٹ کو جمع کرائی جائے۔ رپورٹس کے مطابق اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید کی ضمانت طبی بنیادوں پر منظور کی گئی ہے تاہم عدالت عظمی نے ان کانام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں