اب کوئی ووٹ بیچ سکے گا نہ کوئی خرید سکے گا، کس نے کس کو ووٹ دیا؟ اب سب راز کھلے ہوں گے؟ قانون تیار کر لیا گیا، کابینہ نے منظوری دے دی

اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ الیکشن کے طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق اہم پیش رفت، وفاقی کابینہ نے سینیٹ انتخابات میں سیکریٹ بیلٹ ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق شو آف ہینڈ کے ذریعے انتخابات کرانے کی تجویز مسترد کر دی گئی، کاسٹ کئے گئے ووٹ میں معلوم ہو گا کہ کس رکن اسمبلی نے

کس امیدوار کو ووٹ دیا۔ ترمیمی مسودے کے مطابق سینیٹ کے انتخابات سنگل ٹرانسفر ایبل اوپن ووٹ کے ذریعے ہونگے۔ ذرائع کے مطابق ترمیمی مسودہ چند روز میں پارلیمنٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ فیصلہ ووٹ بیچنے کے عمل کو روکنے کیلئے کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close