سعودی سفیر نے عمرہ کھولنے کے حوالے سے بڑا اعلان کر دیا، سعودی فرمانروا اور ولی عہد کے پاکستان سے جذباتی تعلق کی بات بھی کر دی

اسلام آباد(آئی این پی ) سعودی سفیر نواف المالکی نے کہا ہے کہ ضابطہ اخلاق اور ایس اوپیز تیاری کے بعد عنقریب عمرہ کا آغاز ہوگا، خادم حرمین شریفین ،سعودی ولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی سعودی سفیر نواف المالکی سے ملاقات ہوئی،

ملاقات میں پیر نور الحق قادری نے کہا کہ پاک سعودی تعلقات مذہبی رشتوں میں جڑے ہیں اور پاکستانی عوام خادم حرمین شریفین کی جلدصحتیابی کیلئے دعاگو ہیں۔ وزیر مذہبی امور کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کے دل حرمین شریفین کی محبت میں دھڑکتے ہیں ،کورونا میں محفوظ حج کرانے پر خادم حرمین شریفین مبارکباد کے مستحق ہیں۔ انھوں نے مزید کہا آنے والیوقتوں میں پاک سعودی تعلقات مزیدمضبوط ہوں گے۔ سعودی سفیر نواف المالکی کا کہنا تھا کہ خادم حرمین شریفین ،سعودی ولی عہد پاکستان کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں ، سعودی ولی عہد خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھتے ہیں۔ ،نواف المالکی نے مزید کہا کہ ضابطہ اخلاق،ایس اوپیز تیاری کے بعد عنقریب عمرہ کا آغاز ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں