چیئرمین مفتی منیب الرحمن کو عہدے سے فارغ اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی تحلیل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کی ازسرنوتشکیل اور بااختیار بنانے کا فیصلہ کرلیا،موجودہ چیئرمین اور ارکان کو بھی تبدیل کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے رویت ہلال کمیٹی کی ازسرنوتشکیل اور بااختیاربنانے کافیصلہ کرلیا ہے ،

ذرائع کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کوختم کر کے دوبارہ تشکیل دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق موجودہ چیئرمین اور ارکان کو بھی تبدیل کیا جائے گا ، بعض موجودہ اور نئے مذہبی علما کو کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق رویت ہلال سے متعلق نئی قانون سازی وزارت مذہبی امور نے مکمل کر لی ہے ، حکومتی کمیٹی سے ہٹ کر رویت ہلال کے اعلان پر سخت سزائیں تجویز کی گئی ہے، ازخود اعلان پر5سال تک قید اور 50ہزار سے 2لاکھ روپے تک جرمانہ تجویز دی ہے۔وزارت مذہبی امور نے کہا کہ قانونی مسودہ تیار کرکے وزارت قانون کو بھجوادیا ،ہے ، قانونی مسودہ کمیٹی دیکھ رہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close