ماشاء اللہ، پاکستان کاکرنٹ اکائونٹ خسارہ ختم, وزیراعظم پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ماشاء اللہ جولائی میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم ہوگیا ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ 424 ملین ڈالر سرپلس میں چلا گیا ہے۔پیر کے روز وزیر اعظم نے ٹوئٹ کیا کہ پاکستان کی معیشت درست سمت میں ہے اور ملک کا کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ کم ہوچکا ہے،انہوں نے لکھا کہ جولائی 2019 میں کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ 613 ملین

ڈالر تھا اور جون 2020 میں کرنٹ اکاوَنٹ خسارہ 100 ملین ڈالر تھا۔وزیراعظم نے بتایا کہ جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ختم اورکرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہوگیا ہے۔ معیشت میں بہتری کی وجہ برآمدات میں اضافہ ہے۔عمران خان نے لکھا کہ جون کے مقابلے برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور بیرون ملک سے بھی بھیجی گئی تفصیلات زر میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں