جنیوا(پی این آئی)کورونا وائرس کی وباء کتنے سال تک جاری رہ سکتی ہے؟ عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو ڈرانے والی وارننگ جاری کر دی،عالمی ادارہ صحت نے تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس 2 سال تک جاری رہ سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس نے کرونا
وائرس سے متعلق بریفنگ کے دوران بتایا کہ 1918 کے ہسپانوی فلو کی وبا کو ختم ہونے میں 2 سال لگے۔ڈی جی ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک میں کرونا منتقلی کی شرح میں نمایاں کمی آ ئی ہے،کرونا منتقلی کی شرح میں کمی کا مطلب فتح نہیں ہے۔ڈاکٹر ٹیڈروس نے تمام ممالک کو خبردار کیا ہے کہ کرونا وائرس 2 سال تک جاری رہ سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو کرونا پھیلاؤ روکنے میں مدد کی ذمہ داری قبول کرنا ہوگی۔اس سے قبل 19 اگست کو عالمی ادارہ صحت نے کرونا وائرس کی وبا کی نئی لہر کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ وبا کی نوعیت اب تبدیل ہورہی ہے، وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہمیں اپنی کوششوں کو مزید بڑھانا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں