سکول کب کھلیں گے؟ سکول کھولنے کی تاریخ کا حتمی جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی)سکول کب کھلیں گے؟ سکول کھولنے کی تاریخ کا حتمی جائزہ لینے کے لیے اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، شفقت محمود نے کہا ہے کہ 7 ستمبرکو فیصلہ ہوگا اسکول 15 ستمبر کو کھولنے ہیں یا نہیں، وزارت صحت اسکول کھولنے سے متعلق ایس او پیز پرکام کر رہی ہے۔وفاقی وزیر برائے

تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے باقاعدگی سے چاروں صوبوں کیساتھ اجلاس کیے، کوئی بھی فیصلہ صوبوں کی مشاورت کے بغیر نہیں کیا، تعلیم کے معاملے پر وفاق نے صوبوں کو اعتماد میں لیا، پاکستان نے کورونا سے نمٹنے کیلیے مثبت اقدامات کیے۔شفقت محمود کا کہنا تھا یکساں تعلیمی نصاب پرکام کیا، پہلی جماعت سے پانچویں تک یکساں نصاب بن گیا، ماڈل ٹیکسٹ بک بنا رہے ہیں جو ہمارے نصاب کی عکاسی کرے گی،اپریل 2021 میں پاکستان کے تمام اسکولوں میں ایک ہی نصاب ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close