کراچی(پی این آئی)پاکستان میں مزید صوبے بنیں گے، آغاز سندھ سے ہو گا، ریاست، حکومت عدالت کو پیغام ہے کہ ان لوگوں کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتے، سیاسی منظر پر کس رہنما نے آگ لگا دی؟ ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہم حکومت،ریاست اور عدالت کو پیغام دے رہے کہ سندھ
میں ان لوگوں کے ساتھ مزید نہیں رہ سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مزید صوبے بنیں گے جس کا آغاز سندھ سے ہوگا،آصف زرداری بلوچستان سے سندھ معاشی پناہ گزین کے طور پر آئےجبکہ ہم نظریاتی مہاجر کے طور پر سندھ آئے،انہوں نے کہا کہ ہم کسی سے لڑنا نہیں چاہتے ہیں مگر ان کو معلوم ہے کہ ہمیں لڑنے بھی آتا ہے۔وہ جمعرات کی شب پی آئی بی اسٹیدیم میں ایم کیوایم پاکستان کے تحت بلدیاتی نمائندوں کے اعزاز میں دئیے گئے الوادعی عشائیہ سے خطاب کررہے تھے، انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کو غداری کے مرتکب کہنا درست نہیں سندھ نہیں پاکستان کی تقسیم غداری ہےصوبے ڈسٹرکٹ اضلاع تقسیم ہونے کیلئے بنے ہیں وفاق کی سندھ میں مداخلت قابل قبول نہیں تو کراچی بلدیہ میں سندھ کی مداخلت کیوں؟رضاربانی کی قدر کرتے ہیں لیکن وہ موروثی سیاست کے سامنے سر جھکائے ہوئے ہیں،وفاق کے پاس سندھ سے جو ریونیوجاتا ہے اس کا 95 فیصد ہم دیتے ہیں،ایوان، عدالتیں اور ووٹ فیصلہ نہ کرپائے تو روڈ کو فیصلہ کرنا پڑتاہے۔ہم متروکہ سندھ کا حق قیام پاکستان کے وقت سے ساتھ لائے تھے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں