محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا، یکم محرم الحرام 1442 ہجری 21 اگست بروز جمعہ ہو گی، عاشورہ کب ہو گا؟ جانیئے

کراچی(پی این آئی)محرم الحرام کا چاند نظر آ گیا، یکم محرم الحرام 1442 ہجری 21 اگست بروز جمعہ ہو گی، عاشورہ کب ہو گا؟ جانیئے۔1442ہجری کےمحرم الحرام کاچاندنظرآگیا,یکم محرم الحرام1442ہجری21اگست بروزجمعہ ہوگی,یوم عاشور30اگست بروزاتوارکوہوگا.چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں محکمہ موسمیات اور وزارت مذہبی امور کے حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں ملک بھر سے ملنے والی شہادتوں کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے ماہ محرالحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا ۔انہوں نے بتایا کہ یومِ عاشور اتوار 30 اگست کو ہوگا.۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close