وزیر اعظم کے حکم پر ملک بھر میں بڑے محکمے کی کارکردگی کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی، نوٹس جاری کر دیئے گئے، جواب طلبی شروع

اسلام آباد (پی این آئی)وزیر اعظم کے حکم پر ملک بھر میں بڑے محکمے کی کارکردگی کی جانچ پڑتال شروع کر دی گئی، نوٹس جاری کر دیئے گئے، جواب طلبی شروع، وزیر اعظم کے حکم پرمحکمہ پولیس کی کارکردگی سے متعلق جانچ پڑتال کا آغاز کرد یاگیا۔پنجاب کے 3ڈی پی اوز اور خیبرپختونخواکے 6پولیس

افسران کو ناقص کارکردگی پر اظہار وجوہ کا نوٹس دیا گیا ہے۔7دن میں جواب طلب کیا گیا ہے۔پولیس افسران کوجواب نہ دینے کی صورت میں سخت کاروائی کا عند یہ د یا گیا ہے۔سیٹیزن پورٹل پر شہریوں کے مسائل کے حل سے متعلق پولیس افسران کی کارکردگی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے۔وزیر اعظم آفس کے مطابق آئی جی پنجاب اور آئی جی خیبر پختونخوا کی جانب سے رپورٹ وزیر اعظم آفس کو موصو ل ہوگئی ہے۔غیر ذمہ دار اور کارکردگی نہ دکھانے والے افسران کو شو کاز نوٹس جار ی کئے گئے ہیں ۔رحیم یار خان، ننکانہ صاحب اور بھکر کے ڈی پی او کو نوٹس بھیجا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close