آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم ترین سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، پاک سعودی تعلقات کے مستقبل پر اہم مذاکرات ہوں گے

‏ریاض(پی این آئی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم ترین سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، پاک سعودی تعلقات کے مستقبل پر اہم مذاکرات ہوں گے، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اہم سرکاری دورے پر سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے.‏سعودی دارالحکومت ریاض پہنچنے پرآرمی چیف قمر جاوید

باجوہ کا اعلیٰ سعودی حکام کی جانب سے ائیرپورٹ پراستقبال کیا گیا۔سفارت خانہ پاکستان کی جانب سے سفیرِ پاکستان راجہ علی اعجازاور ملٹری اتاشی بریگیڈیئر راجہ ہارون نے بھی آرمی چیف کا استقبال کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close