سعودی عرب کے شہر نجران پر میزائل حملہ ۔۔۔۔۔۔

ریاض(پی این آئی)سعودی عرب کے شہر نجران پر میزائل حملہ ۔۔۔۔۔۔، یمن میں آئینی حکومت کے دفاع کے لیے قائم عرب اتحاد نے کل ہفتے کے روز یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کے شہر نجران کی طرف داغا ایک بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کردیا۔العربیہ کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی

المالکی نے بتایا کہ ہفتے کے روز حوثی باغیوں نے صنعا سے متعدد بمبار ڈرون طیاروں کے ذریعے سعودی عرب کے شہروں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا۔بعد ازاں حوثیوں نے سعودی عرب کے شہر نجران پر ایک بیلسٹک میزائل داغا جسے فضائی دفاعی نظام کے ذریعے ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی فضا میں تباہ ک ردیا گیا۔المالکی نے بتایا کہ عرب اتحاد نے جمعرات کے روز بھی حوثیوں کے متعدد بمبار ڈرون طیارے تباہ کر دیے۔ یہ ڈرون خمیس مشیط شہر میں شہریوں پر حملے کے لیے بھیجے گئے تھے۔جمعرات کی شام حوثی دہشت گردوں نے خمیس مشیط میں دو بیلسٹک میزائل حملے کیے مگرانہیں ناکام بنا دیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close