میں ذاتی طور پر پاکستانی قوم کو ترک قوم کی جانب سے سلام محبت پیش کرتا ہوں، طیب اردوان نے پاکستانی قوم سے انوکھی محبت کا اظہار کر دیا

انقرہ(پی این آئی)میں ذاتی طور پر پاکستانی قوم کو ترک قوم کی جانب سے سلام محبت پیش کرتا ہوں، طیب اردوان نے پاکستانی قوم سے انوکھی محبت کا اظہار کر دیا۔ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی پر پاکستانی قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر پاکستانی قوم کو

ترک قوم کی جانب سے سلام محبت پیش کرتا ہوں۔ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کی جانب سے انگریزی زبان کے ساتھ ساتھ اردو زبان میں بھی ٹویٹ کیا گیا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ترک صدر نے کہا کہ برادر ملک پاکستان کے 73 ویں یوم آزادی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ترک صدر نے مزید کہا کہ پاکستان اور پاکستانی قوم کے ساتھ گہری تعلقات کے پیش نظر انہیں ذاتی طور پر ترک قوم کی جانب سے سلام محبت پیش کرتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close