وزیراعظم عمران خان وہ پہلےلیڈر ہیں جنہوں نے کرونا کیخلاف چین کی مدد کا اعلان کیا ، چینی سفیر کے بیان نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان میں چین کے سفیر ژائو جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی کوششوں کی وجہ سے کووڈ کی صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملی،معجزہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے کووڈ میں اتنی جلدی قابو پایا،پاکستان وقت کے ساتھ تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے،اسی طرح پاکستان اور چین کی دوستی میں بھی مزید مضبوطی آرہی ہے۔

گزشہ روز تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیرژائو جنگ نے کہاکہ پاکستان اور چین کی کوششوں کی وجہ سے کووڈ کی صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملی،معجزہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے کووڈ میں اتنی جلدی قابو پایا،پاکستان وقت کے ساتھ تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے،اسی طرح پاکستان اور چین کی دوستی میں بھی مزید مضبوطی آرہی ہے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ چیلنج دنیا کو بھی اپنے لپیٹ میں کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس نے چین کی اس معاملے میں سب سے پہلے مدد کی۔ چینی سفیر نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے چین کی حکومت اور عوام کی مدد کے لیے سب سے پہلے اعلان کیا۔انہوں نے کہاکہ چینی حکومت اور عوام وزیراعظم پاکستان پاکستانی بہن بھائیوں کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور چین کی کوششوں کی وجہ سے کووڈ کی صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملی۔ انہوں نے کہاکہ یہ ایک معجزہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے کووڈ میں اتنی جلدی قابو پایا،ہر بچے اور اس کے والدین کے لیے اس طرح کی صورتحال سے نمٹنا مشکل ہے،چودہ اگست کو پاکستان میں جشن آزادی کا دن ہے،پاکستان وقت کے ساتھ تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے،اسی طرح پاکستان اور چین کی دوستی میں بھی مزید مضبوطی آرہی ہے،ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کی حکومت نے اس وبا پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں