حکومت پاکستان کی طرف سے حریت رہنما سید علی گیلانی کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ دے دیا گیا، کس نے وصول کیا؟

اسلام آباد(پی این آئی):حکومت پاکستان کی طرف سے حریت رہنما سید علی گیلانی کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ ’نشان پاکستان‘ دے دیا گیا، کس نے وصول کیا؟ حکومت پاکستان نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ’نشان پاکستان‘ دیا ہے۔سول ایوارڈ کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں

ہوئی۔ صدرمملکت نےحریت رہنماسید علی گیلانی کو نشان پاکستان سے نوازا۔سید علی گیلانی کو آزادی کی جدوجہد پر سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازاگیا۔ سید علی گیلانی کیلئے نشان پاکستان کا اعزاز حریت رہنماوَں نے وصول کیا۔سید علی گیلانی مقبوضہ کشمیر پر 72 سال سے جاری بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کی توانا آواز ہیں۔ بزرگ کشمیری رہنما 2004 میں حریت کانفرنس کے میرواعظ گروپ سے بھارتی قیادت سے مذاکرات کے معاملے پر الگ ہو گئے تھے۔ جس کے بعد انہوں نے تحریک حریت جموں و کشمیر کے نام سے الگ جماعت بنائی تھی۔جولائی 2016 میں جواں سال کشمیری رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد حریت کانفرنس گیلانی اور میرواعظ گروپس سمیت یاسین ملک کی جے کے ایل ایف نے ‘جوائنٹ ریززسٹنس لیڈرشپ’ کے نام سے اتحاد قائم کیا تھا۔ اس اتحاد کا مقصد بھارتی قبضے کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنا تھا۔اوریئنٹل کالج پنجاب یونیورسٹی کے گریجویٹ بزرگ رہنما سید علی گیلانی نے بھارتی قبضے کے خلاف جدوجہد کا آغاز جماعت اسلامی کے پلیٹ فارم سے کیا تھا۔ انہوں نے ’اقبال روح دین کا شناسا‘ نامی کتاب بھی تحریر کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close