واشنگٹن(پی این آئی)متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ معمول کے تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ کر لیا، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان، اللہ نہ کرے کہ آپ کے دوست آپ کو فروخت کر دیں، سابق فلسطینی وزیر حنان اشراوی۔معاہدے کا اعلان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پریس کانفرنس میں کیامتحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ
معمول کے تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ، اسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو اور ابو اظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زاید نے ایک مشترکہ بیان میں اس امید کا اظہار کیا کہ یہ تاریخی پیش رفت مشرق وسطی میں امن کے قیام میں مدد دے گی۔ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کے نتیجے میں اسرائیل مقبوضہ غرب اردن کے مزید علاقے اسرائیل میں ضم کرنے کے منصوبے کو معطل کر دے گا۔ اب تک اسرائیل اور خیلج کے عرب ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات نہیں تھے۔ دونوں ملکوں میں ایران کے علاقائی اثر و رسوخ کے حوالے سے پائے جانے والے تحفظات کی وجہ سے غیر رسمی رابطے تھے۔ فلسطین کی سابق وزیر اطلاعات حنان اشراوی نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ اللہ نہ کرے کہ آپ کبھی اپنے ملک کے چوری ہونے کی اذیت کے تجربے سر گزریں ۔ آپ کبھی قید میں رہنے کا درد محسوس کریں۔ کبھی اپنے گھروں کو گرانے یا اپنے پیاروں کے قتل کا نظارہ کریں ۔ اللہ نہ کرے کہ آپ کو کبھی اس اذیت کا سامنا ہو کہ آپ کے دوست آپ کو فروخت کر دیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں