بی آر ٹی منصوبہ مکمل،وزیراعظم عمران خان آج بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کریں گے

پشاور (پی این آئی) بی آر ٹی منصوبہ مکمل،وزیراعظم عمران خان آج بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کریں گے۔عمران خان آج پشاور بی آر ٹی منصوبے کا افتتاح کریں گے، وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا ہے کہ بی آرٹی پرویزخٹک نے لوگوں کیلئے شروع کی ، اپنی ذات کے لیے نہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان

آج بی آر ٹی منصوبےکاافتتاح کریں گے ، بی آر ٹی منصوبےکے افتتاح سےمتعلق تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔چیف سیکرٹری کاظم نیاز اور دیگر اعلی حکام نے چمکنی کادورہ کرکے بی آر ٹی کنٹرول روم اورڈپو کا معائنہ کیا، چیف سیکریٹری نے افتتاح سے متعلق انتظامات کا جائزہ بھی لیا۔گذشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا تھا کہ 13اگست سہ پہر3بجےوزیراعظم بی آرٹی کاافتتاح کریں گے، بی آر ٹی بالکل ایک نیا سسٹم ہے، جو باتیں بی آرٹی کےبارے میں سنیں بڑی مشکل سےبرداشت کیں۔محمودخان کا کہنا تھا کہ شایدابتدامیں مشکلات ہوں، لیکن حل کریں گے، بی آرٹی پرویزخٹک نےلوگوں کیلئےشروع کی ، اپنی ذات کےلیےنہیں ، ایک غلطی ہم سےہوئی تھی کہ ہم نے6مہینےکاوقت دیاتھا۔وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ صوبےکےاداروں میں اہلیت ہےکہ وہ بڑےبڑےپروجیکٹ بنااورچلاسکیں، غلطی انسان سےہی ہوتی ہے لیکن اب بی آرٹی کاوعدہ پورا کردیا۔رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت کے فلیگ شپ منصوبوں میں شامل بی آر ٹی مکمل ہو چکا ہے، یہ پشاور شہر کے باسیوں کے لیے سفری سہولیات پر مبنی عالمی معیار کا منصوبہ ہے۔یہ منصوبہ خیبر پختون خوا کے واحد میٹرو پولیٹن شہر پشاور کے لیے معاشی سرگرمیوں اور خوش حالی کے نئے دور کا آغاز بھی ثابت ہوگا، اس منصوبے کے لیے ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔اس منصوبے کا مخصوص کوریڈور 27 کلو میٹر پر مشتمل ہے، کرائے کی وصولی کے لیے ایک خود کار نظام وضع کیا گیا ہے، مسافروں کو بسوں اور اسٹیشنز پر بہترین سہولیات میسر ہوں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close