مریم نواز کی بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا، نیب نے پیشی منسوخ کر دی لیکن مریم نواز نے واپس جانے سے انکار کر دیا، پھر کیا ہوا؟ جانیئے

لاہور (پی این آئی)مریم نواز کی بلٹ پروف گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا، نیب نے پیشی منسوخ کر دی لیکن مریم نواز نے واپس جانے سے انکار کر دیا، پھر کیا ہوا؟ نیب آفس کے باہر لیگی کارکن مشتعل ہوگئے، پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔ بیرئیر توڑنے کی کوشش اور پتھراؤ بھی ہوا، متوالوں کو منتشر کرنے کیلئے پولیس نے لاٹھی

چارج، ہوائی فائرنگ اور شیلنگ کی، خواتین سمیت کئی مظاہرین کو گرفتار کرلیا گیا۔ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر نیب نے مریم نواز کی پیشی منسوخ کر دی۔ پتھر لگنے سے لیگی رہنما کی گاڑی کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ اس موقع مریم نواز کا کہنا تھا کہ حوصلہ تو رکھو، اگر اتنا ڈرتے ہو تو بلاتے کیوں ہو، میں کھڑی ہوں، بلایا ہے تو جواب بھی سنیں، نیب آفس کے باہر کھڑی ہوں، واپس نہیں جاؤں گی۔ مریم نواز کا کہنا تھا جھوٹے الزامات کا جواب دینے آئی ہوں۔مجھے سنا جائے، جواب دیئے بغیر نہیں جاؤں گی۔ نیب نے گیٹ بند کرلیا، جواب دینے آئی ہوں، دروازہ کھولیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close