وزیراعظم عمران خان کو اتحادی کس طرح بلیک میل کر رہے ہیں؟ تحریک انصاف کی حکومت کارکردگی دکھا پا رہی ؟ تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد(پی این آئی)معروف صحافی وتجزیہ کار عمران یعقوب خان نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بیوروکریٹس سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہمیں اتحادی بلیک میل کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار عمران یعقوب خان نے کہا کہ اگر وزیر اعظم عمران خان کی حکومت کے 5 سال پورے ہو جائیں تب بھی وہ یہی کہیں گے کہ ہم اس لیے کام نہیں کر سکے کہ ہمیں

اپوزیشن نے کام نہیں کرنے دیا۔ انہوں نے کہا کہ احسن اقبال نے بہت اچھی باتیں کیں لیکن اگر وہ یہی کام اپنی حکومت کے دوران بھی کرتے تو عوام کا بھلا ہو جاتا۔واقفان حال کی خبر دیتے ہوئے تجزیہ کار عمران یعقوب نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بیوروکریٹس سے ملاقات کے دوران انہیں یہی کہا کہ ہمارے اتحادی ہمیں کام نہیں کرنے دیتے جس کی وجہ سے ہم کارکردگی نہیں دکھا پائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close