دنیا کے سب سے بڑے ادارے کے سربراہ آج پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں، ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے

اسلام آباد(پی این آئی)دنیا کے سب سے بڑے ادارے کے سربراہ آج پاکستان کے دورے پر پہنچ رہے ہیں، ملاقات میں وزیر اعظم عمران خان کشمیر کا مسئلہ اٹھائیں گے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے منتخب صدر ولکن بوزکیر پاکستان کے دو روزہ دورہ پر آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری

بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی جنرل اسمبلی کے صدر کے ساتھ اقوام متحدہ کے اہداف کے تین بنیادی ستونوں امن و استحکام ، ترقی اور انسانی حقوق سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کریں گے۔ جنرل اسمبلی کے صدر، وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کا دورہ دوسرے امور کے علاوہ بین الاقوامی امن و سلامتی کے فروغ کیلئے اقوام متحدہ کی کوششوں میں پاکستان کے مضبوط اور بنیادی تعاون خاص طور پر دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن کارروائیوں میں ہمارے تعاون کو اجاگر کرنے کا ایک اہم موقع ہے۔اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے نو منتخب صدر وولکن بوزکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ یو این جی اے کے صدر منتخب ہونے کے ناطے میں متعدد ممالک کا دورہ کرتا رہتا ہوں۔ اس سلسلے میں آج اتوار کو بطور منتخب صدر یواین 75واں جنرل اسمبلی پاکستان کا دورہ کروں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close