اسلام آباد(پی این آئی)معروف صحافی و تجزیہ کار کامران خان کا کہنا ہے کہ اللہ تعالی اور قائد اعظم کے بعد پاکستان کے سب سے بڑے محسن چینی صدر شی جن پنگ پاکستان تشریف لارہے ہیں۔فیس بک پر اپنی پوسٹ میں کامران خان نے شی جن پنگ کیلئے
تعریفی کلمات لکھتے ہوئے کہا کہ چشم ماروشن دل ماشاد پاکستانی قوم کے محسن ، ہمارے عظیم ترین ہمسایہ ملک چین کے صدر پاکستان تشریف لارہے ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ہو ہمارا دشمن بھارت، چین سیسہ پلائی دیوار کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر ایسا استقبال ہونا چاہیے کہ کبھی فراموش نہ کیا جاسکے۔یاد رہے دفتر خارجہ نے چینی صدر کے دورہ پاکستان کی تصدیق کردی تھی تاہم ابھی تک اس دورے کا شیڈول یا دیگر تفصیلات سامنے نہیں آسکیں، کامران خان کے پیغام سے ایسا تاثر ملتا ہے کہ چینی صدر کے دورے کیلئے شیڈول طے کرلیا گیا جس کا جلد حکومت کی جانب سے اعلان کردیا جائیگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں