نیب لاہور نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کی خرید کے رسیدیں طلب کر لیں، رسیدیں پیش کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی، اراضی سستے داموں خریدی گئی ہے، نیب کا دعویٰ

لاہور(پی این آئی)نیب لاہور نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کی خرید کے رسیدیں طلب کر لیں، رسیدیں پیش کرنے کے لیے تاریخ مقرر کر دی، اراضی سستے داموں خریدی گئی ہے، نیب کا دعویٰ۔قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے مریم نواز سے 1440 کنال اراضی کی رسیدیں اوردیگر تفصیلات 11 اگست تک طلب

کرلی ہیں ، نیب نے مریم نواز سے اراضی خریدنے کے لیے رقم ، ٹیکس اور ڈیوٹی سے متعلق دریافت کیا ہے۔نیب لاہور نے ہدایت کی ہے کہ مریم نواز 1440 کنال اراضی کی رسیدیں اوردستاویزات 11اگست کو ساتھ لائیں، اس اراضی میں اگر کچھ فروخت کی گئی ہے تو اسکی تفصیلات بھی فراہم کریں ۔ذرائع کے مطابق مریم نواز سے پوچھا گیا ہے کہ آیا یہ کمرشل استعمال میں ہے یا پھر اس پر کاشتکاری کی جا رہی ہے۔نیب کے مطابق مریم نواز پررائے ونڈ میں انتہائی سستے داموں غیر قانونی اراضی خریدنے کا الزام ہے، اسکے علاوہ شریف خاندان کی جانب سے بھی 2013ء میں 3 ہزار 568کنال اراضی خلاف قانون خریدی گئی، سب سے زیادہ اراضی نواز شریف کی والدہ شمیم بی بی کے نام منتقل ہوئی جو 1936 ء کنال ہے ۔نواز شریف اور شہباز شریف کے نام 12 ،12ایکڑ اراضی منتقل ہوئی، زمین کی منتقلی میں بھی قواعد و ضوابط کو نظر انداز کیا گیا، 2015 ءمیں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے ذریعے لاہور کا ماسٹر پلان تبدیل کروایا گیا اور شریف فیملی کی اراضی کے ارد گرد تعمیرات روکنے کیلئے تمام رقبے کو گرین لینڈ قرار دیا گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close