یہ ادارہ ختم کریں ورنہ یہ پاکستان کو ختم کردے گا،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کس کے بارے میں بہت سخت بات کہہ دی؟

اسلام آباد (پی این آئی)یہ ادارہ ختم کریں ورنہ یہ پاکستان کو ختم کردے گا،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کس کے بارے میں بہت سخت بات کہہ دی؟، شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پہلے دن سے کہہ رہے ہیں نیب کو ختم کر دیں ورنہ یہ پاکستان کو ختم کر دے گا، آج ہر ادارہ زوال پذیر ہے، عوام مشکل میں ہیں، دو سال

سے انکوائری شروع ہے، لیکن ریفرنس دائر نہ ہوسکا۔قبل ازیں LNG غیر قانونی ٹھیکوں کے کیس میں نیب نے ضمنی ریفرنس دائر کر دیا ،شاہد خاقان کے صاحبزادے سمیت 5 نئے ملزمان نامزد کردئے گئے،دریں اثنا سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 2 سال سے انکوائری شروع ہے مگر ریفرنس دائر نہیں ہوسکا۔ اپنی اور خاندان کی ہر ٹرانزکشن نیب کے حوالے کی تھی، میرے اور بیٹے کے اکاؤنٹ کے پیسے پر ٹیکس ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہم نیب ادارے کو ختم نہیں کرسکے کوئی ایک جماعت یہ کام نہیں کر سکتی تھی۔ حکومت 2 سال میں کسی ادارے کا سربراہ نہیں لگا سکی، کوئی شخص حکومت کیلئے کام کرنے کو تیار نہیں۔ دوسری جانب ایل این جی کے غیر قانونی ٹھیکوں سے متعلق کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو نے ضمنی ریفرنس دائر کر دیا ہے جس میں سابق وزیراعظم کے شاہد خاقان عباسی کے صاحبزادے عبداللہ خاقان عباسی سمیت 5 نئے ملزمان نامزد کیے گئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close