ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کر لیا گیا، اسلام آباد میں وزرائے تعلیم کانفرنس میں خیبر پختونخوا کی یکم ستمبر کی تجویز مسترد

اسلام آباد(پی این آئی)ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کر لیا گیا، اسلام آباد میں وزرائے تعلیم کانفرنس میں خیبر پختونخوا کی یکم ستمبر کی تجویز مسترد، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت وزرائے تعلیم کانفرنس ختم ہوگئی،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں خیبرپختونخوا حکومت

نے تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کی تجویزدی جس کی باقی صوبوں نے مخالفت کردی ،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں ملک بھرکے تعلیمی ادارے 15 ستمبرکو کھولنے کافیصلہ برقراررکھا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت وزرائے تعلیم کانفرنس کاانعقاد ہوا،خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی ادارے یکم ستمبر سے کھولنے کی تجویزدی،ذرائع کاکہناہے کہ باقی صوبوں نے خیبرپختونخوا حکومت کی تجویزکی مخالفت کردی اوراسکولز15 ستمبر سے ہی کھولنے کی تجویزدی۔ذرائع کاکہناہے کہ ملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر کو ہی کھلیں گے ،بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس میں 15ستمبر کافیصلہ برقرار رکھاگیا،اجلاس میں ملک بھر میں یکساں نصاب پر بھی مشاورت ہوئی جس کی اصولی منظوری دیدی گئی،صوبے یکساں نصاب سے متعلق اپنی تجاویز سے متعلق آگاہ کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close