پنجاب میں تحریک انصاف اور ق لیگ آمنے سامنے، پرویز الہیٰ کی آج عثمان بزدار سے ملاقات ہو گی، غلط فہمیوں اور شکایات پر لائحہ عمل کی کوشش ہو گی

لاہور:(پی این آئی) اتحاد کے معاملات سلجھانے کے لئے مسلم لیگ ق اور ایوان وزیر اعلی پنجاب کے درمیان رابطہ ہوا ہے، مسلم لیگ ق کی قیادت اور وزیر اعلی پنجاب کے درمیان آج انتہائی اہم ملاقات ہوگی۔سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی اور مونس الہی کی قیادت میں آج مسلم لیگ ق کا وفد عثمان بزدار سے

ملاقات کرے گا، ملاقات 4 بجے ایوان وزیر اعلی میں ہوگی، ملاقات میں اتحاد کے امور، حلقوں کے ترقیاتی اور عوامی مسائل پر بھی بات چیت ہوگی۔ مسلم لیگ ق کی قیادت بعض امور پر اپنے تحفظات سے آگاہ کرے گی۔مسلم لیگ ق کے گزشتہ روز ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت سے متعلق شکوے شکایات سامنے آئے تھے، فیصلہ سازی کے امور میں مسلم لیگ ق کو اعتماد میں نہ لینے پر بھی شکوہ کیا گیا، اس ضمن میں آج کی ملاقات میں معاملات کو سلجھانے کے لئے اہم امور طے کئے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close