ترک صدر نے عید الاضحی کے موقع پر وزیراعظم عمران خان کو فون گھما دیا، کیا بات چیت ہو ئی؟تفصیلات آگئیں

اسلام آباد (پی این آئی) ترک صدر رجب طیب اردگان نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز وزیر اعظم عمران خان کو ٹیلی فون کیا ہے۔ترک صدر رجب طیب اردگان نے وزیر اعظم عمران خان کو عید کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے عوام کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ٹیلی فونک گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی

امور پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے معاشی ترقی اور انسانی زندگیوں کو بچانے پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کورونا کے دوران پاکستان سمیت دیگر ممالک کی مدد کرنے پر ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے 86 برس بعد آیا صوفیہ مسجد کھلنے پر ترک صدر کو مبارکباد دی اور کہا کہ آیا صوفیہ میں پہلی نماز جمعہ کے مناظر لاکھوں پاکستانیوں نے براہ راست دیکھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close